وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

منگل 27 مئی 2025 18:35

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو  مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، کھیلوں کی صحافت کے فروغ میں رسجا کا کردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے ابوبکر بن طلعت کو صدر، سید ارسلان شیرازی کو جنرل سیکرٹری، ناصر عباس نقوی کو فنانس سیکرٹری، ذوالفقار بیگ کو سینئر نائب صدر، عقیل انجم اور اصغر علی مبارک کو نائب صدور، حافظ عبدالرحمان اور عاصم ریاض کو جوائنٹ سیکرٹریز منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رسجا ایک فعال اور متحرک صحافتی تنظیم ہے جو کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے رسجا کی نئی باڈی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ رسجا کی نئی قیادت اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی۔\932