اینٹی سٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،گٹکا ماوا برآمد

منگل 27 مئی 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) اینٹی سٹریٹ کرائم سیل نے پاک کالونی کے علاقے میانوالی کالونی نیازی محلے میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 106پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کوایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محبت خان نیازی ولد محمد نواز خان اور امیراللہ نیازی ولد دل پریز خان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :