منعم ظفر خان و دیگر کی کے یوجے (دستور)کے نومنتخب عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد

نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر کے صحافی مسائل کے حل کے لئے بھر پور جدو جہد کرے گی ،ْ منعم ظفرخان

بدھ 28 مئی 2025 04:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمدنے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26نومنتخب صدرنصر اللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد ریحان خان،نائب صدورفاروق سمیع اور منصور قریشی، جوائنٹ سیکریٹریزعبدالرحمن اور اطہرفاروقی،خازن زین علی اور سیکریٹری اطلاعات اظفروقاص عباسی ،گورننگ باڈی کے ارکان عبدالقادر منگریو،انعم رزاق،عارف حبیب، عطاالرحمان،جنید شاہ ،خدیجہ راٹھور،شفقت عزیز بھٹی،ریحان حیدراور صلاح الدین عباسی کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اورکہاکہ کے یوجے کی نومنتخب قیادت اپنی ذمہ داریاں کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرے گی اور صحافیوں کی کے مسائل کے حل کے لئے بھر پور جدو جہد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :