چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز" مقابلے اختتام پذیر

بدھ 28 مئی 2025 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز" مقابلے چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئے، جن پر اہم عالمی میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر سمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی اور روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ منعقد کرانے پر سی ایم جی کی تخلیقی سرگرمیوں کی عالمی سطح پر تعریف و توصیف کی گئی ہے ۔بین الاقوامی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے تکنیکی ترقی اور پیداواری جدت طرازی جیسے سنجیدہ موضوعات کو عوام میں مقبول بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :