خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے تجاوز

بدھ 28 مئی 2025 15:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4 ارب سے تجاوز کر گیا۔محکمہ خزانہ کے پی کے کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں 4 ارب 20 کروڑ روپے دئیے جائیں گے، گزشتہ مالی سال کے دوران بی آر ٹی کا خسارہ 6 ارب 25 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5 روپے اضافے سے خسارے میں 2 ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ بی آر ٹی کیلئے اگلے مالی سال کے دوران مزید 50 بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :