Live Updates

عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ دعویٰ بے بنیادہے۔عمران خان کے بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی اور وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات