ایٹمی طاقت بننا محض ہتھیار نہیں، قومی وقار کا اعلان تھا، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نوابزادہ خالد مگسی کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام

بدھ 28 مئی 2025 16:47

ایٹمی طاقت بننا محض ہتھیار نہیں، قومی وقار کا اعلان تھا، وفاقی وزیر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہاہے کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہتھیار نہیں، قومی وقار کا اعلان تھا، جوہری طاقت کا حصول ایک دن کا کارنامہ نہیں، برسوں کی جدوجہد تھی، قوم ان سائنسدانوں کی مقروض ہے جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنایا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ارادہ ہو تو ہر چیلنج قابلِ تسخیر ہے، ٹیکنالوجی اب ہتھیار نہیں، ترقی، امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے، یوم تکبیر ہمارے قومی وقار، خودمختاری اور سالمیت کا ناقابلِ تسخیر اعلان ہے۔

متعلقہ عنوان :