یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا

muhammad ali محمد علی اتوار 17 اگست 2025 01:31

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر کی ہفتے کی شب کو لاہور میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، انہیں ہفتے کی شب کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ڈکی بھائی کی گرفتاری لاہور ایئرپورٹ سے عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ڈکی بھائی ہفتے کی شب کو بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر لاہور ائیرپورٹ پر روک کر گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈکی بھائی کیخلاف کس الزام کی تحقیقات کی ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :