
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نلتر میں واقع 3 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا
محمد علی
اتوار 17 اگست 2025
00:32

(جاری ہے)
گووچ نالے میں بھی سیلابی ریلے کے باعث دریا ہنزہ نگر کا رخ گورو جگلوٹ کی طرف ہوگیا، جگلوٹ گورو میں دریا کا پانی نشیبی علاقوں کے متعدد گھروں اور ہوٹلوں میں داخل ہو گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 327 تک جاپہنچی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع، خصوصاً شدید متاثرہ بونیر سے مزید ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس تعداد میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں، جہاں سیلاب نے کم از کم 21 جانیں لے لی ہیں اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں بھیانک مناظر دیکھنے کو ملے، جب جمعہ کے روز مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور بادل پھٹنے کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں نے صرف ایک دن میں 200 سے زائد زندگیاں نگل لیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے 5 عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، جو مہمند میں امدادی کارروائیوں کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بونیر صوبے کا سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، جہاں گزشتہ 48 گھنٹوں میں 204 جانوں کا زیاں ہوا، رپورٹ میں کہا گیا کہ 120 افراد زخمی ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان کے دفتر کے مطابق 50 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21، بٹ گرام میں 15، لوئر دیر میں 5 جبکہ ایبٹ آباد میں ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوا۔انفرااسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 11 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 63 جزوی طور پر متاثر ہوئے، سوات کے دو اور شانگلہ کے ایک اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے شدید متاثرہ پہاڑی اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور بٹ گرام کو آفت زدہ علاقے قرار دے دیا ہے۔ کے پی حکومت نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پی ڈی ایم اے کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں تاکہ بر وقت معاوضہ/تیاری اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ردِ عمل ممکن بنایا جا سکے۔اسی طرح حکومت نے اپنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز بھی مختص کیے ہیں، تاکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.