چاہتی تھی دوسری شادی بیٹے کی رضامندی سے کروں، ماہرہ خان

اکیلئے فیصلہ لینا مشکل تھا، ڈر تھا اگر دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی تو اذلان کا کیا ہوگا ، اداکارہ

بدھ 28 مئی 2025 19:22

چاہتی تھی دوسری شادی بیٹے کی رضامندی سے کروں، ماہرہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) سپر سٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دوسری شادی میں تاخیر صرف اس لئے ہوئی کیونکہ چاہتی تھی دوسری شادی بیٹے اذلان کی رضامندی سے کروں۔

(جاری ہے)

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ میں چند برس قبل ہی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت اذلان اتنا بڑا نہیں تھا کہ وہ میرے فیصلے کو سمجھ سکے، میرے لئے اس کی رضامندی ضروری تھی، میں چاہتی تھی کہ میرا بیٹا مجھ سے خود دوبارہ شادی کرنے کیلئے کہے اور آخرکار اذلان نے ہی میری حوصلہ افزائی کی۔

ماہرہ خان نے واضح کیا کہ بطور ماں یہ فیصلہ میرے لئے اکیلئے فیصلہ لینا بہت مشکل تھا، کیونکہ مجھے ڈر تھا اگر دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی تو اذلان کا کیا ہوگا ۔ میری زندگی دوسری شادی کے بغیر بھی پرسکون گزر رہی تھی اس لئے میں کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :