اسرارشاہ کا چاہت فتح علی خان کو مشورہ دینے سے انکار

چاہت فتح علی خان موسیقی کا زوال نہیں، ہر فن کی جگہ ہے مگر میں ان کو دھن سے متعلق کوئی بھی مشورہ نہیں دوں گا وہ سمجھ نہیں پائیں گے، گلوکار

بدھ 28 مئی 2025 19:47

اسرارشاہ کا چاہت فتح علی خان کو مشورہ دینے سے انکار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)معروف گلوکار اسرار شاہ نے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان موسیقی کا زوال نہیں، ہر فن کی جگہ ہے لیکن میں ان کو دھن سے متعلق کوئی بھی مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ وہ سمجھ نہیں پائیں گے۔ایک انٹرویو میں اسرار شاہ نے کہا کہ چاہت فتح علی خان سے اب تک میری ملاقات نہیں ہوئی، لیکن اگر ہوئی تو میں مل لوں گا، بعض اوقات وہ بھی کرنا پڑتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا وہ اچھے گلوکار نہیں لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ ان کی کامیابی موسیقی کا زوال ہے، فن کے کئی رنگ ہوتے ہیں اور ہر موسیقی کے سننے والے موجود ہوتے ہیں۔اسرار نے سوشل میڈیا کی وسعت کو واضح انداز میں بیان کیا اور کہا کہ ایک وقت تھا جب موبائل عام نہیں تھے، اب سب کے پاس ہیں،ایسے ہی ایک وقت تھا جب صرف پی ٹی وی پر فنکار نظر آتے تھے، اب ہر شخص فون کے ساتھ اسٹار بن سکتا ہے، یہ جگہ ان لوگوں کیلئے بنی ہے جو کچھ بننا چاہتے ہیں۔اسرار شاہ نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کیلئے میرا پیغام ہے کہ خوش رہیں، میں انہیں سر یا دھن کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، کیونکہ وہ سمجھ نہیں سکیں گے۔