اداکارہ ریحام رفیق کی بولڈ ڈانس ویڈیوپرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید

بدھ 28 مئی 2025 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) نوجوان پاکستانی اداکارہ ریحام رفیق کو اپنی حالیہ ٹک ٹاک ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔فلم کھیل کھیل میں سے اپنے کیریئر کا ا?غاز کرنے والی اداکارہ ریحام حالیہ دنوں ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ ریحام رفیق نے جھوم، کفارہ، جڑواں اور پرورش جیسے ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ٹرینڈز پر ویڈیوز بناتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ریحام رفیق نے "شیک اٹ ٹو دی میکس" نامی وائرل ڈانس چیلنج پر ویڈیو بنا کر اسے اپنے ا?فیشل ٹک ٹاک اکاو?نٹ پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ ا?رمی گرین رنگ کی اوور سائز ٹی شرٹ اور پاجامہ پہنے ڈانس کرتی نظر ا?ئیں۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم صارفین کو اداکارہ کا ڈانس غیر مناسب اور ان کے چہرے کے تاثرات غیر اخلاقی لگے جس کی وجہ سے ریحام پر ا?ن لائن شدید تنقید کی جا رہی ہے۔کئی افراد ریحام کی اس ویڈیو پر انہیں ا?ڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے شوہر کے صبر کو سراہا۔ کچھ صارفین نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد اس قسم کے مواد سے گریز کرنا چاہیے۔