ح*ائیر بیس کے گرد اڑتے پرندے جہاز اور پائلٹ کیلئے انتہائی خطرناک ہیں،

۵سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین پی اے ایف بیس رفیقی پر برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس

بدھ 28 مئی 2025 19:50

ح شورکو ٹ چھائو نی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء)ائیر بیس کے گرد اڑتے پرندے جہاز اور پائلٹ کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین پی اے ایف بیس رفیقی پر برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین نے کی،جبکہ دیگر شرکاء میں آفیسر کمانڈنگ فلائنگ ونگ گروپ کیپٹن طلال رضا خان،آفیسر کمانڈنگ سیکیورٹی ونگ،ونگ کمانڈرکاشف جمیل سمیت ضلع جھنگ،ضلع ٹوبہ ٹیکسنگھ کے انتظامی و سیکیورٹی افسران نے شرکت کی. سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین نے کہا کہ پائلٹ جیسی قیمتی جان ، قومی اثاثہ کے تحفظ کیلئے اور فضائی حادثات سے بچنے کیلئے اقدامات اٹھانا انتہائی ضروری ہی. انہوں نے ائر بیس کے گردونواح شہری و دیہی آبادی کے مکینوں کیلئے آگاہی مہم تیز کرنے پر زور دیا جبکہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، فصلوں کی باقیات جلانا اور خصوصی طور پر آئندہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کو بروقت ٹھکانے لگانا ضروری ہے، جبکہ فلائنگ زون ایریاز میں کبوتر بازی اور پتنگ بازی انتہائی خطرناک کھیل ہیں جن کا سد باب لازم ہے۔

(جاری ہے)

سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین نے شہریوں سے اس سلسلہ میں باہمی آگاہی مہم پہنچانے کی اپیل کی تاکہ قینتی اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔