
سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک اور ڈائریکٹر اے بی سی، وزارت اطلاعات و نشریات کی اہم ملاقات،میڈیا سرکولیشن و آڈٹ پر تفصیلی گفتگو
بدھ 28 مئی 2025 22:00
(جاری ہے)
اس موقع پر ادارے کے افسران نے میڈیا سرگرمیوں، اخباری اداروں کی سرکولیشن کے نظام، آڈٹ کے طریقہ کار، اور معلومات کی شفاف فراہمی کے پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، اور اس کی مضبوطی کے لیے ادارہ جاتی اشتراک اور معلومات کی درست فراہمی ناگزیر ہے۔ڈائریکٹر اے بی سی محمد سلیم نے گلگت بلتستان حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے اہم خطے میں میڈیا کی ترقی اور فعال کردار قابل تحسین ہے۔ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے وفاقی ادارے کے ساتھ تعاون کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں باقاعدہ مشاورتی نشستوں کی تجویز بھی دی۔ان کامزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات گلگت بلتستان میں میڈیا سے متعلق پالیسی سازی اور نگرانی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی میڈیا کے معیار، شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
جشن آزادی پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ پرصوبہ بھر میں277 افراد گرفتار
-
صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھرکی عوامی اجتماع میں شرکت
-
داتا علی ہجویریؒ کی زندگی اہلِ ایمان کیلئے مینارہ نور ہے‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
-
72 فیصد کمپنیاں سائبرسکیورٹی کے لیے ملٹی وینڈر سسٹم پر انحصار کرتی ہیں،تحقیق
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کیلئے اسلام آباد میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار
-
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
کراچی،ڈیفنس میں دو کم سن بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والی ماں کے دل دہلا دینے والے انکشافات
-
قصور ،پتنگ بازی سے شہری کو زخمی کرنیوالے 02 ملزمان سمیت 03 گرفتار،پولیس ترجمان قصور
-
ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن، تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے‘مریم نواز شریف
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.