امریکا نے چین کو ایوی ایشن، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کی برآمدات معطل کر دیں

جمعرات 29 مئی 2025 11:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) امریکا نے چین کو ایوی ایشن، سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کی برآمدات معطل کر دیں۔تاس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین کو جیٹ انجنوں، سیمی کنڈکٹرز اور کیمیکلز سے متعلق کچھ امریکی ٹیکنالوجیز کی فروخت معطل کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق امریکا نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اپریل میں چین کی جانب سے امریکا کو اہم معدنیات کی برآمدات محدود کر دی گئیں۔

ذرائع میں سے ایک نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ امریکی محکمہ تجارت نے امریکی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو چین کی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن (کاماک) کو فروخت کرنے کی اجازت دینے والے متعدد لائسنسوں کو بھی معطل کر دیا ہے۔