فلم کی توجہ ملی تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی، اداکارہ حنا طارق

بیک وقت فلم اورٹیلی وژن دونوں میڈیمز پرکام کرنے کی قائل نہیں

جمعرات 29 مئی 2025 14:06

فلم کی توجہ ملی تو ڈرامہ چھوڑ دوں گی، اداکارہ حنا طارق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ اگر کبھی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈرامہ سیریلز سے کنارہ کشی اختیارکرلوں گی۔اداکارہ حنا طارق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بیک وقت فلم اورٹیلی وژن دونوں میڈیمز پرکام کرنے کی قائل نہیں، اوران کا ماننا ہے کہ دونوں شعبوں کیساتھ یکساں انصاف ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ فلموں میں کام کرنے کا خاص شوق نہیں، لیکن اگر کسی معیاری فلم کا حصہ بنی تو مکمل یکسوئی کے ساتھ صرف فلم پر توجہ دوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے کرداروں کی متلاشی ہیں جو خواتین کو بااختیار اور باحوصلہ دکھائیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔وہ صرف شہرت کی خاطر کام نہیں کرتیں بلکہ ان کا مقصد ناظرین کو متاثرکرنا اورمعیاری مواد کے ذریعے خود کو منوانا ہے۔

متعلقہ عنوان :