فورتھ سیڈڈ لی شیفینگ کو سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

جمعرات 29 مئی 2025 15:56

سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) تائیوان کی بیڈمنٹن کھلاڑی لن چون یی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔25 سالہ تائیوان کی بیڈ منٹن سٹار لن چون یی نے ویمنز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ لی شیفینگ کو اپ سیٹ شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں تائیوان کی بیڈمنٹن کھلاڑی لن چون یی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چین کی بیڈ منٹن سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ لی شیفینگ کو با آسانی 0-2 سیٹس سے اپ سیٹ شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ تائیوان کی بیڈمنٹن کھلاڑی لن چون یی کی فتح کا سکور 18-21 اور 14-21 تھا۔ \932

متعلقہ عنوان :