فرانسیسی صدر 3 جون کو اٹلی کا دورہ کریں گے

جمعرات 29 مئی 2025 16:26

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون 3 جون کو اٹلی کا دورہ کریں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے دفتر نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم جارجیا میلونی 3 جون کو روم میں بات چیت کے لئیفرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی میزبانی کریں گی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، یورپی اور بین الاقوامی ایجنڈے کے اہم موضوعات بات چیت کا مرکز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :