ٹرمپ فلسطینی نژادامریکی شہرکے مغربی کنارے میں قتل کے حوالے سے اجلاس منعقدکرینگے

جمعرات 17 جولائی 2025 15:58

ٹرمپ فلسطینی نژادامریکی شہرکے مغربی کنارے میں قتل کے حوالے سے اجلاس ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیکہا ہے کہ ایران امریکہ سے مذاکرات کا خواہاں ہے، مگر وہ خود اس عمل میں جلدبازی کے قائل نہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کو انٹرویومیںصدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران شدت سے مذاکرات چاہتا ہے، لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو بہت پہلے ہی کسی معاہدے پر پہنچ جانا چاہیے تھا۔ایک اور معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس امریکی فلسطینی شہری کے معاملے پر اجلاس منعقد کریں گے جو مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملے میں ہلاک ہوا۔