چینی طلبہ کے لیے ویزا منسوخ کرنے کا امریکی امتیازی عمل اس کے نام نہاد آزادی، کھلے پن کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے، چین

جمعرات 29 مئی 2025 16:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) چین نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنے کا امتیازی عمل اس کے نام نہاد آزادی اور کھلے پن کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنے کے اقدام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا کی جانب سے غیر معقول طور پر نظریہ اور قومی سلامتی کے بہانے چینی طلبہ کے ویزوں کو منسوخ کرنے کا اقدام چینی طلبہ کے جائز حقوق اور مفادات کی شدید خلاف ورزی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عام لوگوں کے تبادلے میں خلل ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین امریکا کے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس نے امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ سیاسی طور پر حوصلہ افزااور امتیازی عمل اس کے خود ساختہ آزادی اور کھلے پن کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے اور اس سے ملک کے بین الاقوامی امیج اور ساکھ کو مزید نقصان پہنچے گا۔ ■

متعلقہ عنوان :