لوگ بکواس کرتے ہیں عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، ثمینہ پیرزادہ

مرد کا کسی عورت کیلئے اٹھ کر دروازہ کھولنا ماں کی اچھی تربیت کا ثبوت ہے،اداکارہ

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

لوگ بکواس کرتے ہیں عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، ثمینہ پیرزادہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کے مختلف دعوں کو مسترد کردیا۔یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اٹھ کر میرے لئے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر میرے لئے دروازہ نہیں کھولتا تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں خود کھول لوں گی اپنا دروازہ لیکن جب عثمان میرے لئے دروازہ کھولتے ہیں تو کہتی ہوں امی یو ڈان آ گڈ جاب (امی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہی)۔ وہ میرا خیال رکھتے ہیں، سیر و سیاحت کیلئے لے جاتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں اور ان کی تربیت کتنی اچھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا ہوائی روزی ہوتی ہے، یہ سب بکواس ہے۔ ہم دونوں نے بہت اور اچھا کام کیا ہے۔ میں نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، اپنے گھر کو بنانے میں، اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت میں۔ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عثمان نے میری بہت تعریف کی ہے کہ میں نے بیٹیوں کو پڑھایا ہے ان کی اچھی تربیت کی ہے، اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں کیسے بیٹیوں کو پڑھا سکتی تھی میں نے بچیوں کی تعلیم اور عثمان نے گھر بنایا، ہم دونوں سب کچھ مل بانٹ کر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :