
علیزے شاہ کی عید الاضحی پر جانوروں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی اپیل
جمعرات 29 مئی 2025 20:40

(جاری ہے)
بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار قربانی کرنا کافی ہوتا ہے وہ بھی اگر وہ مالی استطاعت رکھتے ہوں تو، اس کے باوجود کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مقدس عمل کسی بالکل الگ چیز میں تبدیل ہوگیا ہے۔
علیزے نے لکھا کہ ہر سال میں سڑکوں پر بہت سا خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف اور درد دیکھتی ہوں، ان کے رونے کی آوازیں میرا دل توڑ دیتی ہیں، وہ بول نہیں سکتے لیکن جانور محسوس کرتے ہیں، وہ ہماری طرح اپنے قریبی سے جڑے ہوتے ہیں، انہیں بھی اسی محبت کرنے والے خدا نے تخلیق کیا ہے جس نے ہمیں بنایا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویروں، لطیفوں اور میمز کے ساتھ عوامی طور پر انہیں اتنی تکلیف میں دیکھنا مجھے ذاتی طور پر برداشت کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں جانتی ہوں نیت اہمیت رکھتی ہے اور بہت سے لوگ قربانی نہایت خلوص اور عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں، یہ پوسٹ اس چیز کے خلاف نہیں ہے، بس نرمی سے ایک گزارش ہے کہ کیا ہم اس عید پر قربانی کے جانوروں کی تعداد اور یہ کہ وہ کتنے بڑے ہیں، اس پر توجہ دینے کے بجائے ہمدردی اور عاجزی کے جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں ۔انہوں نے درخواست کی کہ مہربانی کر کے آن لائن شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے احتیاط برتیں کیونکہ ہم میں سے کچھ افراد اس سے بہت متاثر ہوتے ہیں، اسلام انسان اور جانوروں کے ساتھ احترام اور رحم دلی کا درس دیتا ہے اور یہی ہمارے نبیؐ کی اصل سنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے، آپ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں آپ کو اس کا حق ہے، میں تمام خیالات کا احترام کرتی ہوں لیکن مجھے یہ کہنا ہی تھا کیونکہ خاموشی میرے دل پر بوجھ بنی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی29اگست منائی جائے گی
-
ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.