ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے عیدالاضحٰی کے سلسلے میں بھرپور انتظامات جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو

جمعرات 29 مئی 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الاضحیٰ کے سلسلے میں بھرپور انتظامات جاری ہیں ،اس سلسلے میں عارضی مویشی منڈیوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر بھر کو زیرو ویسٹ کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ مرکزی عیدگاہوں اور بازاروں کو صاف کرکے سجاوٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نہروں اور دریاوں پر بغیر حفاظتی انتظامات نہانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ پارکوں میں جھولوں کی فٹنس چیک کرنے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں کی اوور چارجنگ پر سخت کریک ڈائون کیا جائے جبکہ مویشی منڈیوں میں بھتہ خوری اور اوور چارجنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :