پشاور، پیپلز پارٹی کی وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران شیلنگ علی امین گنڈاپور کی ایما پر کرائی گئی جس میں زائد المیعاد شیلز استعمال کیے گئے،درخواست میں موقف

جمعہ 30 مئی 2025 03:20

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پیپلز پارٹی نے احتجاج کے دوران شیلنگ کرنے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر کی جانب سے متعلقہ پولیس سٹیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مظاہرے کے دوران نامعلوم افراد نے مظاہرین پر اندھا دھند شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی کارکن متاثر ہوئے۔

پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شیلنگ علی امین گنڈاپور کی ایما پر کرائی گئی جس میں زائد المیعاد شیلز استعمال کئے گئے۔دوسری جانب تھانہ کے ایس ایچ او خالد آفریدی کے مطابق درخواست پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی، اعلی افسران سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔