محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشور سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں، صباء تحسین

جمعہ 30 مئی 2025 10:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشور سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج جمعہ کو دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے دھان کی پنیری کاشت کرنا شروع کردی ہے ،دھان کی پنیری کیلئے محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وراننگ کے عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے صرف مخصوص سفارش کردہ زہر استعمال کریں اور اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طور پر ہر گز استعمال نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی جگہ دوہری اسپرے نہ کریں ،نہ ہی کوئی جگہ خالی رہنے دیں، معیاری اسپرے کیلئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں۔صباء تحسین نے کہا کہ تیز ہوا یا بارش میں اسپرے نہ کریں، ترجیحاً اسپرے دھوپ میں کریں، اسپرے کیلئے پانی کی مقدار ایک سو تا 120 لیٹر فی ایکڑ رکھیں اور اسپرے ہمیشہ مشین کو صارف کرکے کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیت میں کیچڑ کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہریں کھاد یا ریت میں ملا کر بذریعہ چھٹہ بھی اسمتعمال کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :