ایبٹ آباد، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے اور ڈائریکٹر ٹیکنیکل کا ایوبیہ، خانسپور اور چھانگلہ گلی کا دورہ، سیوریج سسٹم کا معائنہ کیا

جمعہ 30 مئی 2025 12:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے شاہ رخ علی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ڈی اے، انجینئرنگ ارسلان شوکت نے ایوبیہ، خانسپور اور چھانگلہ گلی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہوٹلوں کے سیوریج سسٹم اور پانی کی ٹینکیوں کا معائنہ کیا، خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر کو ضروری تعمیل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں کا آلودہ پانی نیچے جا کر دریاﺅں میں شامل ہو رہا ہے جس سے آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم سیاحتی مقامات پر آلودگی پھیلانے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل مالکان کو چاہئے کہ گندا پانی دریاوں میں شامل کرنے والے اپنے گندے پانی کا ٹینک بنا کر بندوبست کریں، ایسے آلودہ پانی کو شامل ہونے سے بچائیں، صاف ستھرا ماحول ہم سب کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :