محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے مشورہ سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں ، صباء تحسین

جمعہ 30 مئی 2025 13:23

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وارننگ کے عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کا استعمال کریں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ و ایگریکلچر سمبڑیال صباء تحسین نے دھان کے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ دھان کی پنیری کاشت کا آغاز ہوگیا ہے لہذا دھان کی پنیری کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع یا پیسٹ وراننگ کے عملہ سے مشورہ کرکے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے صرف مخصوص سفارش کردہ زہر استعمال کریں اور سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارہ کے طور پر ہر گز استعمال نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی جگہ دوہری سپرے نہ کریں ،نہ ہی کوئی جگہ خالی رہنے دیں، معیاری سپرے کے لئے مخصوص نوزل فلیٹ فین یا ٹی جیٹ استعمال کریں۔صباء تحسین نے کہا کہ تیز ہوا یا بارش میں سپرے نہ کریں، ترجیحاً سپرے دھوپ میں کریں اور پانی کی مقدار ایک سو تا 120 لیٹر فی ایکڑ رکھیں اور سپرے ہمیشہ مشین کو صارف کرکے کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیت میں کیچڑ کی صورت میں جڑی بوٹی مار زہریں کھاد یا ریت میں ملا کر بذریعہ چھٹہ بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :