ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان نیلم پہنچ گئے

پودوں کو موسمی حالات سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،محمد شہبام

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ناظم جنگلات تجدید سرکل محمد شہباز خان نیلم پہنچ گئے انہوں نے نرسریوں اور شجر کاری کلوزرز کا معائینہ کیا اس موقع پر حکام نے انہیں شجر کاری شجر پروری پودوں کی حفاظت سے متعلق کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفننگ بھی دی مہتمم جنگلات ارشد خان اور سردار نوید انجم موسیٰ نے محمد شہباز خان کو بتایا کہ پودوں کو موسمی حالات سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور گاڑیوں پر پانی لا کر پودوں کو دیاجس رہا ہے نرسریوں میں پودوں کی حفاظت بڑھوتری سے متعلق عکسی ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے اور جن علاقوں میں شجر کاری کی گئی ہے وہاں محکمہ کا عملہ تعینات ہے مقامی لوگوں سے بھی تعاون حاصل کیا جاتا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شہباز خان نے کہا کہ موسمیاتی توازن بحال کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری شجر پروری ضروری ہے اب ترقی خوشحالی اور حتی کہ زندہ رہنے کے لئے بھی زیادہ سے زیادہ جنگلات کی ضرورت ہو گی اگر جنگلات میں اضافہ نہ کیا گیا تو موسمیاتی تبدیلی کا اژدھا نگل جائے گا۔

(جاری ہے)

شہباز خان نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت شجر کاری اور شجر پروری ہر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے ہم نے اگر آئیندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دینا ہے تو جنگلات کی حفاظت کرنا ہو گی شھباز خان نیلم میں تمام نرسریوں کا معائینہ کریں گے اور فیلڈ عملہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔شہباز خان نے حالیہ طوفانی بارشوں سے تباہ واٹر شیڈ نرسری کا بھی معائینہ کیا اور نقصان کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر صورت حال پر بریفننگ بھی کی انہوں نے کہا کہ ان دنوں بڑی تعداد میں بزداروں کے قافلے نیلم کا رخ کر رہے ہیں ان سے پودوں کو بچایا جائے ان ریوڑون کی خاص طور پر نگرانی کی جائے غفلت برداشت نہیں کی جائے گیؓ ناظم جنگلات تجدید سرکل نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیاحتی مقامات پر پھلدار پودوں کی شجر کاری کی جائے تاکہ سیاحوں کو تازہ پھل مفت مہیا ہونے کی سہولت میسر آسکے پکنک پوائنٹس سمیت مختلف جگہوں پر پھلدار پودے لگانے کی ہدایت پر حکام نے عمل درامد کا آغاز بھی کر دیا ہے ، شہباز خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیںکیوں کہ گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں موسمیاتی تبدیلی کے واضح اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے بارشوں کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے، مصنوعی پیداوار بھی ٹھیک نہیں ہو رہی ہے ، جنگلات کے رقبوںاور پرائیویٹ زمینوں پر شجر کاری کر کے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے ، سب کو اسلامی شعائر کو اپناتے ہوئے شجر کاری اور شجر پروری کو فروغ دینا ہو گا، ریاست کے 42 فیصدجنگلات کو عوام کے تعاون سے محفوظ بنانا ہو گا

متعلقہ عنوان :