ئ*الحمراء میں اُستاد جان الحسن کی 15ویں برسی کے موقع پر موسیقی کے پروگرام کا انعقاد

گ*الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے استاد شاہد علی خان ،ْ پروگرام کے منتظم تھے

جمعہ 30 مئی 2025 19:25

؁ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) لاہور آرٹس کونسل الحمراء جہاں مستقبل کے لئے میدان ِ موسیقی کے لئے نئی پودکے گلوکاروں، موسیقاروں کو تیار کر رہا ہے وہاں اس شعبہ میں اعلی خدمات سر انجام دینے والوں کے فن کو زندہ رکھنے کے اقدامات الحمراء کے منشور کا حصہ ہے،اس اثنا ء میں الحمراء میں اُستاد جان الحسن کی 15ویں برسی کے موقع پر موسیقی کے پروگرام کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طبلہ کے استاد شاہد علی خان ،ْ اس پروگرام کے روح رواں تھے۔پروگرام میں اُستاد شفقت علی خان، چاند خان، سورج خان، جمی خان، اکبر علی خان، استادشاہد علی خان نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور استاد جان الحسن اور استاد شوکت حسین خان کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :