ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،26 ملزمان گرفتار،منشیات،شراب ،اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد

جمعہ 30 مئی 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 ملزمان گرفتار کر کے منشیات،شراب ،اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم گرفتار کر کے 100 گرام چرس، دھمیال پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 5کلو چرس ، صدر بیرونی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 4 کلو 300 گرام چرس ، ریس کورس پولیس نے دو ملزمان کے گرفتار کر کے 2 کلو 220گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1کلو 820 گرام چرس اور پیرودھائی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی ۔

تھانہ بنی پولیس نے قربانی کے جانور چوری کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتارکر کےچوری شدہ 3 بکرے ،مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور زیر استعمال 2 کاریں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 03 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے مسروقہ اور چھینے گئے 5 موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 12 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔

کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے کر 58 لیٹر شراب برآمد کر لی۔نیو ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ وارث خان، صادق آباد اور نصیرآباد کے علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :