معروف گلوکار، اداکار، فلمساز عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس بیت گئے

ہفتہ 31 مئی 2025 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)معروف گلوکار، اداکار، فلمساز عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 26برس بیت گئے۔فن کی دنیا کا بے مثال کردار، معروف لوک گلوکار، اداکار، فلمساز، صداکار اور کالم نگار عنایت حسین بھٹی 12جنوری 1928 کو گجرات میں پیدا ہوئے، 1948 میں قانون کی تعلیم کیلئے لاہور آئے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

(جاری ہے)

سٹیج پر ایک پرفارمنس کے بعد انہیں ریڈیو پر گلوکاری کی پیشکش ہوئی، یہیں ان کی ملاقات موسیقار جی اے چشتی سے ہوئی جنہوں نے عنایت حسین بھٹی کو اپنی فلم میں بطور پلے بیک سنگر متعارف کرایا۔1955 میں عنایت حسین بھٹی کو فلم ہیر میں بطور ہیرو کام کرنے کا موقع ملا اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا، عنایت حسین بھٹی نے وارث شاہ، منہ زور، سجن پیارا، جند جان، چن مکھناں، دنیا مطلب دی اور ظلم دا بدلہ فلمیں بھی بنائیں۔عنایت حسین بھٹی 31مئی 1999 کو اس دار فانی سے تو رخصت ہوگئے لیکن اپنے بے مثال فن کے باعث پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :