ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی ریسکیو ٹریننگ ونگ کا سکول اینڈ کالج اوگی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 31 مئی 2025 13:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ہری پور ابرار علی کی زیر نگرانی ریسکیو ٹریننگ ونگ نے ”دی اوگی سکول اینڈ کالج“ میں طلباءو طالبات کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ میں طلباءکو ابتدائی طبی امداد فرسٹ ایڈ اور ہیٹ سٹروک سے بچاوکے حوالہ سے عملی اور لیکچر کے ذریعہ تربیت فراہم کی گئی۔ تربیتی پروگرام کے اختتام پر سکول کے پرنسپل نے ریسکیو 1122 کی ٹریننگ ونگ ٹیم کو بہترین خدمات کی فراہمی پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی نے کہا کہ محفوظ معاشرہ اور حادثات پر فوری قابو پانے کیلئے ہر فرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے، اس سلسلہ میں ریسکیو 1122 اپنا کردار بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :