مویشی منڈیوں کے لیے جگہیں مختص کی جا چکی ہیں مختص جگہوں کے علاوہ کوئی بھی شخص مویشی نہ رکھے،ڈپٹی کمشنر باغ

ہفتہ 31 مئی 2025 17:00

باغ 31 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت خان نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے لیے جگہیں مختص کی جا چکی ہیں مختص جگہوں کے علاوہ کوئی بھی شخص مویشی نہ رکھے،منڈی مالکان سمیت تمام وہ افراد جو مویشیوں کا کاروبار کرتے ہیں شہر سمیت تمام جگہوں پر صفائی کے موثر انتظامات یقینی بنائیں، عید قربان پر عوام جانور ذبح کرنے کے لیے آلائشیں اور دیگر گندگی مختص جگہ پر ڈالیں تا کہ شہر سمیت مضافاتی صفائی ستھرائی برقرار رہ سکے، قانون کے مغائر منڈی کے قیام اور مختص جگہ سے ہٹ کر منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید قربان پر لگنے والی مویشی منڈیوں کے انتظامات سمیت دیگر امور کے حوالے سے منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹس، میونسپل کارپوریشن، لائیو سٹاک سمیت تمام متعلقہ ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختص جگہوں کے علاوہ منڈیاں قائم نہ ہوں عوام کو اپنے مویشی فروخت کرنے کے لیے مختص شدہ جگہوں پر قائم منڈیوں کیطرف لایا جائے اور وہاں پر ہر طرح سے موثر انتظامات کیے جائیں صفائی ستھرائی کے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عید قربان پر جانور ذبح کرنے کے بعد انکی آلائشیں و دیگر گندگی میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کی مختص کردہ جگہوں پر ڈالیں جہاں سے انہیں لے جا کر تلف کیا جا سکے تا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں صفائی برقرار رہ سکے۔\378

متعلقہ عنوان :