صدر ،سینئر نائب صدر و نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ظہرانہ

ہفتہ 31 مئی 2025 17:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق، سینئر نائب صدر وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر سیالکوٹ چیمبر عمر خالد کی جانب سے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی اور سیالکوٹ چیمبر کے عملے کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق نےچیمبر آف کامرس کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام چیمبر سٹاف انتہائی محنتی اور دیانتدار ہے جس کو جو بھی ٹاسک ملا اس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بر وقت مکمل کیا ہے۔ صدر چیمبر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت، لگن اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔