Live Updates

پام آئل کی درآمدات میں اپریل کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ،شماریات بیورو

جمعرات 5 جون 2025 12:26

پام آئل کی   درآمدات میں اپریل کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ،شماریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پام آئل کی ملکی درآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 39.26 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 83.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ اپریل 2024 میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 60.1 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 23.6 ارب روپےیعنی 39 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات