حکومتی قرضوں کا حجم اپریل کے اختتام پر 74ہزار936ارب روپے ہوگیا،سٹیٹ بنک

جمعرات 5 جون 2025 12:27

حکومتی قرضوں کا حجم اپریل کے اختتام پر 74ہزار936ارب روپے ہوگیا،سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم اپریل کے اختتام پر 74ہزار936ارب روپے ہوگیا۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 74ہزار936ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو مارچ کے مقابلے میں 1.7فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 13.4فیصد زیادہ ہے۔مارچ کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 73ہزار688ارب روپے اور گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر66088ارب روپے تھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 52 ہزار523ارب روپے رہا جو مارچ کے مقابلے میں 2فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 18.1فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پر حکومت کے اندرونی قرضوں کا حجم 51ہزار518ارب روپے اورگزشتہ سال اپریل کے اختتام پر44ہزار486ار ب روپے تھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق اپریل کے اختتام پر حکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22ہزار413ارب روپے رہا جو مارچ کے مقابلے میں 1.1فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 3.8فیصد زیادہ ہے۔ مارچ کے اختتام پرحکومت کے بیرونی قرضوں کا حجم 22ہزار170 ارب روپے اور گزشتہ سال اپریل کے اختتام پر21ہزار602 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :