پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے چار روزہ فائنل کا تیسرا روز،ساحر ایسوسی ایٹس کا ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ

ہفتہ 31 مئی 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے چار روزہ فائنل کے تیسرے دن ساحر ایسوسی ایٹس نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا کر مجموعی طور پر 504 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اوپنر فہد عثمان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 158 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 8 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سے قبل ریلویز کے خلاف بھی سنچری اسکور کی تھی۔ دیگر بیٹرز میں احمر اشفاق 51، محمد سلیم 36 اور عبداللہ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز کی جانب سے رضاء اللہ اور کلیم اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ اگر یہ فائنل میچ ڈرا بھی ہو جاتا ہے تو ساحر ایسوسی ایٹس پہلی اننگز میں حاصل کردہ برتری کی بنیاد پر فاتح قرار پائے گی اور یوں وہ آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :