Live Updates

خیبرپختونخوا کا دو ہزار ارب کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی نگرانی میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی

اتوار 1 جون 2025 12:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)خیبر پختونخوا کا 2 ہزار ارب روپے کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، جس میں 1800 ارب روپے کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی نگرانی میں بجٹ پیش کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور صوبائی بجٹ میں عوامی ریلیف، ترقی، اور خوش حالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دو ہزار ارب روپے کے مجموعی بجٹ میں 1800 ارب روپے اخراجات رکھے گئے ہیں اور ترقیاتی فنڈز میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں صحت کارڈ کی سہولت میں وسعت، تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ، بس سروس کی بہتری اور ضم شدہ اضلاع کے لیے خصوصی فنڈنگ جیسے اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کے مطابق یہ بجٹ صوبے کے غریب، کمزور اور محروم طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات