ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے بھاری اسلحہ جمع کرانے کی تاریخ میں 10 جون تک توسیع

اتوار 1 جون 2025 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) قبائلی ضلع کرم میں مستقل امن کے قیام کیلئے تاریخی کوہاٹ امن معاہدہ پر عملدرآمد جاری ہے۔ معاہدہ کے تحت تقریباً تمام مورچے مسمار کر دیئے گئے ہیں۔ اگلے مرحلے میں بھاری اسلحہ کی جمع آوری شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں ضلع کرم میں فریقین کے ساتھ ہونے والے جرگوں کی روشنی میں بھاری اسلحہ کی جمع آوری کی آخری تاریخ 31 مئی 2025 مقرر کر دی گئی تھی تاہم اس میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق عوام اور فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر بھاری اسلحہ 10 جون تک متعلقہ اسلحہ مراکز میں جمع کرائیں بصورت دیگر برآمدگی کی صورت میں نہ صرف اسلحہ بحق سرکار ضبط ہوگا بلکہ اسلحہ ایکٹ کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا لہٰذا عوام مقررہ مدت میں بھاری اسلحہ جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :