کمشنر کا نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں قائم مویشی منڈی کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 1 جون 2025 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کے ہمراہ ٹااہلی چوک نیوسیٹلائٹ ٹائون میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سےقربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیےقائم عارضی سیل پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دستیاب سہولیات، صفائی، روشنی، پانی، ویٹرنری سروسز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو مزید بہتری کے احکامات جاری کیے۔

دورے کے دوران کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ان سیل پوائنٹس پر لائیو اسٹاک، میونسپل کارپوریشن، ویٹرنری، سول ڈیفنس، ہیلتھ اور دیگر محکموں کے کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ خرید و فروخت کے لیے آنے والے شہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں۔

(جاری ہے)

جانوروں کےمعائنے، ویکسی نیشن، صفائی اور رہنمائی کے لیے بھی عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ جانوروں اور انسانوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری صرف مجاز اور سرکاری طور پر قائم کردہ سیل پوائنٹس سے ہی جانور خریدیں جبکہ شہر کے کسی اور مقام پر جانوروں کی خرید و فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ ٹریفک جام، گندگی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔کمشنر نے عید کے موقع پر صفائی، اسپرے، روشنی، پارکنگ اور دیگر سہولیات کے مکمل اور تسلی بخش انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام محکموں کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کام کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

متعلقہ عنوان :