آسٹریلیا ، سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

فرانزک کریش یونٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،پولیس

پیر 2 جون 2025 16:56

برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)آسٹریلیا میں ایک سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔چینی میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ برسبین شہر کے جنوبی مضافاتی علاقے میں پیر کی صبح ایک سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جان گنوا بیٹھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ ایک 69 سالہ سائیکل سوارسر پر چوٹوں کے ساتھ پایا گیا اور جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ فرانزک کریش یونٹ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔