ڈپٹی کمشنرکی زیرِ صدارت ضلعی ہاسپٹلرز ویسٹ سپروائیزی کمپنی کا اجلاس

پیر 2 جون 2025 17:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیرِ صدارت ضلعی ہاسپٹلرز ویسٹ سپروائیزی کمپنی کا اجلاس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا علی اور پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے علاؤہ دیگر ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا پرائیویٹ ہسپتالوں کے فضلہ کی محفوظ انداز میں تلفی کے لیے نجی سیکٹر میں انسیلیٹر لگانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سرگودہا ضلع میں 126 پرائیویٹ ہپستال ، 111 لیبارٹریز اور 27 جی پی کلینکس ہیں جہاں مجموعی طور پر دو ہزار 361 عملہ کے ارکان کام کر رہے ہیں، 646 ارکان کو ہسپتال کے فضلہ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کی تربیت دی جا چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر اسٹاف کی فوری تربیت کے ساتھ تمام نجی ہسپتالوں و سرکاری ہسپتالوں میں فضلہ تلفی کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا ذرا سی غفلت سے انفیکشن پھیل سکتا پے لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار یقینی بنائیں۔