ٓفرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا اور آئیگا سویٹیک نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پیر 2 جون 2025 21:37

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریاناسبالینکا، پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر پانچ ،دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک،یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اور چین کی ٹینس سٹار ژینگ کنوین نے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنالی جبکہ اٹلی کی29 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ جیسمین پالینی چوتھے رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا آغاز فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہو چکا ہے،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 27 سالہ بیلا روس کی ٹینس سٹار ا ٓریاناسبالینکانے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف کھلاڑی امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنائی ۔

متعلقہ عنوان :