انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کاپہلا میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 5 جون 2025 21:25

انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کاپہلا میچ کل کھیلا جائے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل(جمعہ کو) ہوگا ، پہلا میچ ریور سائیڈ گراونڈ، چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 3-0سے کلین سویپ کیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی )کے مطابق مہمان ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی

متعلقہ عنوان :