Live Updates

پی ایس ایل ٹرافی کا امریکی سفارتخانہ کا دورہ

نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی بھی پیش

جمعرات 5 جون 2025 20:24

پی ایس ایل ٹرافی کا امریکی سفارتخانہ کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) پاکستان سپر لیگ میں فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔یہ ملاقات خیرسگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور امریکی سفارتخانہ کی کرکٹ ٹیم، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی۔ چارج ڈی افئیرزنیٹلی بیکر کا کہنا تھاکہ لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا۔ میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپورکراوڈ اور اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں، لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے۔ لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کرکٹ کے لیے امریکی سفارتخانے کی دلچسپی کو سراہا اور چارج ڈی افئیرز نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات