
عاطف رانا کا پی ایس ایل کی ٹرافی کیساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ، چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات
جمعرات 5 جون 2025 14:56

(جاری ہے)
نیٹلی بیکر نے اس سیزن کے دوران لاہور قلندرز کے دو میچز جن میں سنسنی خیز فائنل بھی شامل ہے براہِ راست دیکھے اور ٹیم کی توانائی، جذبے اور جیت کی تعریف کی۔
چارج ڈی افیئرز نیٹلی بیکر نے کہا کہ لائیو کرکٹ دیکھنا ایک شاندار تجربہ رہا، میں قذافی اسٹیڈیم میں موجود بھرپور کراؤڈ اور اس کے جوش و خروش کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک امریکی ہونے کے ناطے میں بیس بال کے ماحول میں پلی بڑھی ہوں لیکن کرکٹ کا جذبہ اور اس میں موجود جوش یقیناً متاثر کن ہے، اب جبکہ دونوں کھیل اولمپکس کا حصہ ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ عالمی روابط کو مزید فروغ دیں گے، میں لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے پٴْرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کرکٹ کے لیے امریکی سفارتخانے کی دلچسپی کو سراہا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے خوشی کا باعث ہے کہ کرکٹ یو ایس ایمبیسی میں دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے اور امریکی دوستوں کی اس کھیل کے لیے محبت قابلِ تعریف ہے۔ عاطف رانا نے کہا کہ ہم خاص طور پر نیٹلی بیکر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے میچز دیکھے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندرز فیملی کا حصہ ہیں، جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ’جو ایک بار قلندر بنے، وہ ہمیشہ کے لیے قلندر ہوتا ہے۔لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تاریخ کی کامیاب ترین فرنچائزز میں سے ایک بن چکی ہے، جو گزشتہ 4 سالوں میں 3 بار ٹائٹل جیت چکی ہے، ٹیم کو مسلسل دو سال 2022 اور 2023 میں چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات، کوہلی کی فرنچائز پرایف آئی درج
-
اولمپک میڈلسٹ کے گھر ڈکیتی؛ کروڑوں کا سامان چوری
-
محمد عباس کے کائونٹی کرکٹ معاہدے میں توسیع
-
میں چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے : مائیک ہیسن
-
انگلینڈ انڈیا ٹیسٹ سیریز کو ’اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی‘ کا نام دیدیا گیا
-
بھگڈر کا معاملہ، رائل چیلنجر بنگلورو کے ملازمین گرفتار
-
رسجا افتتاحی اجلاس میں معرکہ حق میں تاریخی فتح ر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی
-
بابر، رضوان، شاہین کی چھٹی؟، پی سی بی ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹرز کی پشت پناہی کرنے لگا
-
پی ایس ایل کو 'مزید مارکیٹنگ' کی ضرورت ہے : مارک نکولس
-
جینڈر ٹیسٹ کا خوف ، الجزائری باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا
-
ہاکی فیڈریشن نے کوالالمپور میں ہوٹل کی رہائش کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لیے: ذرائع
-
پاکستان کرکٹ کی تاریخ سے واقف ہوں، مائیک ہیسن نے خود سے جڑی توقعات سے پردہ اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.