باپ بننے کا احساس بے مثال ہے، فرحان سعید

اپنی بیٹی کیلئے ایک گانا بنانے کا سوچ رہا ہوں،مجھے حال ہی میں معلوم ہوا آرا گھر پر میری گٹار بجا تے مجھے یاد کررہی تھی، میڈیا سے گفتگو

پیر 2 جون 2025 22:54

باپ بننے کا احساس بے مثال ہے، فرحان سعید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)نامور گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ باپ بننے کا احساس بے مثال ہے۔نئی فلم شمشیر کے ٹریلر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے کہا کہ آج کل میں اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہا ہوں، باپ بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے، ہم اپنی بیٹی کو پیار سے آرا کہتے ہیں، اس نے حال ہی میں مجھے بابا کہنا شروع کیا ہے جو میرے لئے بہت خاص لمحہ تھا، وہ اتنی پیاری ہے کہ اس پر سختی کرنا ممکن ہی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں سخت والدین نہیں ہیں، میں آرا کو بہت لاڈ کرتا ہوں اور عروہ تو سب کچھ سنبھالتی ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے عروہ جیسی بیوی اور اتنی شفیق ماں ملی۔فرحان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کیلئے ایک گانا بنانے کا سوچ رہے ہیں، مجھے حال ہی میں معلوم ہوا کہ آرا گھر پر میری گٹار بجا رہی تھی اور مجھے یاد کر رہی تھی، یہ جان کر دل بہت خوش ہوا، میں اس کیلئے گانا ضرور بناؤں گا۔

متعلقہ عنوان :