بیٹی نے میری زندگی میں نرمی، پیار، جذبات کو نئی جہت دی ہے، شہزاد شیخ

اگر کوئی بیٹی کو تکلیف دی تو پوری دنیا جلا سکتا ہوں،اداکار کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پیر 2 جون 2025 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)نامور اداکار شہزاد شیخ نے بیٹی سے اظہار محبت کرتے ہوئے ہے کہا بیٹی کی موجودگی نے میری زندگی میں نرمی، پیار اور جذبات کو ایک نئی جہت دی ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد شیخ نے کہا کہ جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں بہت خوش تھا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ پہلا بچہ بیٹا ہو لیکن جب بیٹی پیدا ہوئی تو احساس ہوا کہ بیٹی کے ساتھ ایک بالکل مختلف اور گہرا رشتہ قائم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا بیٹی کا باپ بننے کے بعد میرے اندر ایک عجیب سی محبت اور حفاظت کا جذبہ پیدا ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اگر کسی نے میری بیٹی کو تکلیف دی تو میں پوری دنیا جلا سکتا ہوں۔ شہزاد شیخ نے انکشاف کیا کہ میری اہلیہ حنا میر نے ابتدائی طور پر میری محبت کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔حنا کا کہنا تھا کہ وہ ایک کارپوریٹ پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ شہزاد کا پورا خاندان شوبز سے وابستہ ہے، اس لئے یہ رشتہ ممکن نہیں لگتا تھا تاہم میں نے حوصلہ نہیں ہارا اور آج خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہاہو۔

متعلقہ عنوان :