فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز ،جینک سنر اورنوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 3 جون 2025 08:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر ،سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس کے ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف،برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک لیگزینڈر ڈریپر اور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری ٹاپ 16 رائونڈ میں ہار کر مردوں کےسنگلز مقابلوں سے باہر ہوگئے۔

سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 3-6 اور 4-6سے شکست دی، کوارٹر فائنل رائونڈ میں فاتح کھلاڑی کا مقابلہ قازقستان کے کھلاڑی الیگزینڈر ببلک سے ہوگا۔

مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ کے ایک اور میچ میں سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 3-6 اور 2-6 سےشکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا،جہاں نوویک جوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف سے ہوگا۔

جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے پری کوارٹر فائنل میچ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست دی دوسرے رائونڈ میں جرمن کھلاڑی کو 0-3 کی برتری تھی کہ نیدرلینڈز کے کھلاڑی ٹیلون گریکسپور مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور جرمن کھلاڑی نے با آسانی ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932