ترکیہ کے ساحل پر 5.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری

منگل 3 جون 2025 10:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) ترکیہ کے ساحل پر 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ تاس کے مطابق یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سنٹر نے رپورٹ کیا کہ ترکی اور یونان کے ڈوڈیکنیز جزائر کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر مارمارس سے 18 کلومیٹر جنوب مشرق میں 58 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ،تاہم سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔